بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو کو مالی تنازع کے کیس میں تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔ یہ کیس 2010ء سے جاری ہے، جب اداکار نے اپنی فلم اتا پتہ لاپتہ ” کے لیے دہلی کی کمپنی مرلی پروجیکٹس سے قرض حاصل کیا تھا، لیکن فلم کی ناکامی کے بعد قرض کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی۔
اپریل 2018ء میں عدالت نے راجپال اور ان کی اہلیہ رادھا کو چیک باؤنس سے متعلق سزا سنائی تھی تاہم قانونی کارروائی اور اپیلوں کے باعث کیس ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک زیر سماعت رہا۔
حالیہ پیش رفت میں اداکار نے خود کو حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں بقایا رقم کی عدم ادائیگی کے باعث جیل بھیج دیا گیا۔ واجب الادا رقم سود اور جرمانے سمیت تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں قید کی سزا ممکن ہے۔
قرضی تنازع: بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو تہاڑ جیل منتقل
