ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

لاہور مذاکرات کے بعد کرکٹ بحران حل ہونے کے قریب، اہم پیش رفت متوقع

لاہور میں آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات اختتام کو پہنچ گئے ہیں، جن کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بات چیت میں آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات پر مثبت رویہ اپنایا اور معاملات کے حل کے لیے ایک مشترکہ فارمولا تیار کر لیا گیا۔ اس عمل میں پی سی بی نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
مذاکرات کے بعد آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور بی سی بی صدر امین الاسلام حتمی مشاورت کے لیے واپس روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ آج دوبارہ رابطے کے ذریعے فیصلوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر ٹیم کی شرکت سے متعلق اعتراضات کے بعد پیدا ہونے والا تنازع اب حل کے قریب دکھائی دیتا ہے۔