ذات صلة

جمع

مکہ میں نایاب قرآنی نسخے کی نمائش، زائرین کی دلچسپی میں اضافہ

مکہ مکرمہ کے حِرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

وادیِ توارن: حائل کا تاریخی اور دلکش سیاحتی مقام

حائل ریجن میں واقع وادیِ توارن اپنی قدرتی خوبصورتی...

آسمان میں دلکش فلکی منظر: چاند اور ثریا کا حسین ملاپ

مملکت کے آسمانوں میں گزشتہ شام ایک خوبصورت فلکی...

شبیر جان اور بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکار شبیر جان کی اپنی بیٹی یشمیرہ جان...

بہروز سبزواری کا پوڈکاسٹرز پر تنقید، آمدن پر سوالات

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے حالیہ انٹرویو...

اسلام آباد میں سیکیورٹی کے باعث ریڈ زون کے راستوں پر پابندیاں

اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی چوک سمیت ریڈ زون جانے والے کئی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کی جانب سے راستہ کھلا رکھا گیا ہے جبکہ شہریوں کو متبادل طور پر جناح ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ پولی کلینک سے لال کوارٹر چوک تک لقمان حکیم روڈ پر ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی اور شہری صدر روڈ استعمال کریں۔ اسی طرح آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ کے ذریعے سرینہ ہوٹل جانے والی ٹریفک کے لیے بھی ڈائیورشن مقرر کی گئی ہے، جبکہ بھارہ کہو سے آنے والے افراد کو کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔