ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

قومی سلامتی پر اہم مشاورت، چوہدری سالک حسین کی پارلیمانی اجلاس میں شرکت

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں شرکت کی، جہاں پاکستان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت خطے کی سیکیورٹی اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں قومی سلامتی، سفارتی حکمتِ عملی اور خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چوہدری سالک حسین نے اس موقع پر قومی اتحاد، باہمی مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔