سعودی پرو لیگ کے ایک اہم مقابلے میں النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی عدم موجودگی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک مزاحیہ انداز میں تیار کیا گیا لاپتہ شخص کا پوسٹر وائرل ہو رہا ہے جس میں رونالڈو کی تصویر کے ساتھ انہیں مسنگ” قرار دیا گیا ہے۔
منفرد امتزاج
رمضان
پوسٹر میں عربی عبارت کے ذریعے چالیس سالہ کھلاڑی کو ڈھونڈنے کا مزاحیہ پیغام درج ہے، جسے مداحوں نے ان کی میچ میں غیر شرکت سے جوڑ دیا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت بنی جب وہ النصر اور الریاض کے میچ میں میدان میں نظر نہیں آئے۔
چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رونالڈو بعض کلب معاملات پر ناراض ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ دوسری طرف النصر نے یہ مقابلہ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط رکھی ہے، جبکہ شائقین اگلے میچ میں رونالڈو کی واپسی کے منتظر ہیں۔
رونالڈو کی غیر حاضری پر شائقین کا دلچسپ ردعمل، ’مسنگ‘ پوسٹر موضوعِ بحث
