مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ نسخہ 700 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا حجم 312 × 220 سینٹی میٹر ہے۔
قرآن کی سورتیں خلط ثلث اور سورۃ الفاتحہ خط النسخ میں لکھی گئی ہیں، جبکہ عربی فن خطاطی، گلڈنگ اور بائنڈنگ میں منفرد اسلامی سجاوٹ بھی نمایاں ہے۔ میوزیم میں زائرین کو مختلف دور کے نادر قرآنی نسخوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور نسخوں کے تحفظ و نمائش کے حوالے سے یہ میوزیم اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مکہ: قرآن میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن کریم کا گنیز ریکارڈ میں اندراج
