ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

سیکیورٹی اقدامات کے باعث کراچی کی اہم شاہراہیں بند، ٹریفک متاثر

کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر متعدد اہم سڑکیں اور راستے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ جانے والا پل، سلطان آباد کے قریب ایم ٹی خان روڈ، اور میری ویدر ٹاور سے مولوی تمیز الدین روڈ تک مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ اسی طرح بوٹ بیسن سے مائی کولاچی بائی پاس اور اطراف کی سڑکوں کو بھی سیل رکھا گیا ہے۔

راستوں کی بندش سے سلطان آباد، ہجرت کالونی اور ریلوے کالونی کے رہائشی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بعض تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑیوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مختلف علاقوں سے آنے والی ٹریفک کو بوٹ بیسن، تین تلوار، شاہین کمپلیکس اور دیگر متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے تاکہ دباؤ کم کیا جا سکے۔