سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا سے متعلق نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ویزا حاصل کرنے کے 30 دن کے اندر سفر کرنا لازمی ہوگا۔ مقررہ مدت میں سعودی عرب نہ پہنچنے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔
پہلے یہ مدت تین ماہ تھی، تاہم نئی پالیسی کے تحت اسے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد زائرین کو قیام کے لیے بدستور تین ماہ کی اجازت ہوگی۔
وزارت کے مطابق یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، اور نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے۔

