ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

بنوں میں سیکیورٹی کارروائی کے بعد مخصوص علاقوں میں دن کے اوقات کا کرفیو

ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے اختتام پر چند علاقوں میں عارضی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی رات بھر جاری رہی جس کے بعد صورتحال کو کنٹرول میں لاتے ہوئے آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اکبر علی خان جھنڈو خیل سدا خیل بکول خیل اور عمر زئی کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نقل و حرکت محدود رہے گی۔
یاد رہے کہ ڈومیل کے علاقوں اکبر کلے اور اسپرکہ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کی تھی، جس میں متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ کچھ زخمی بھی ہوئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اقدامات کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔