امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور اپنی ساکھ کا مذاق بنایا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت کھیل کو سیاست کی نذر کر رہا ہے۔
سفیر نے کہا کہ قائداعظم نے بہت پہلے ہندوتوا ذہنیت کو پہچان لیا تھا اور آج بھی اسی سوچ کے تحت اسلام دشمنی جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے باوجود اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا، جس کے بعد ٹرافی واپس بھیج دی گئی اور تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔

