اداکارہ سارہ خان نے فیمنزم سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ خواتین دوسروں کے خواب پورے کرنے کو تو اعزاز سمجھتی ہیں، مگر اپنے شوہر اور بچوں کی خدمت کو کم تر جانتی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے خود کو فیمنسٹ ماننے سے انکار کیا، تاہم خواتین کے مساوی حقوق کی حمایت ضرور کی۔

