ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ گفتگو میں ایران کے جوہری پروگرام پر مکمل اتفاقِ رائے پایا گیا ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی ممکنہ معاہدے کا مقصد ایران کے جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی یورینیئم افزودگی کی تنصیبات ختم کرنا اور جوہری مواد کو ایرانی حدود سے باہر منتقل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اور امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور معاملات میں جلد بازی سے گریز کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب رہے تو خطے میں جاری تناؤ کم کرنے میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔