صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ناجائز قبضہ مافیا، بدمعاش عناصر اور اسلحہ کلچر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور غیر قانونی قبضوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدمعاشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
