لیورپول کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سیزن کے اختتام پر کلب سے رخصت ہو جائیں گے۔ 33 سالہ مصری کھلاڑی نے مداحوں اور کلب کے ساتھ جذباتی وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیم کے ساتھ جیتے اور مشکل لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔ 2017 میں لیورپول شامل ہونے کے بعد صلاح نے کلب کے لیے 435 میچز میں 255 گول کیے اور 2 پریمیئر لیگ ٹائٹل، چیمپئنز لیگ، فیفا کلب ورلڈ کپ سمیت متعدد اعزازات جیتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں سعودی پرو لیگ کلبز کی جانب سے دلچسپی بھی ظاہر کی جا رہی ہے، تاہم اگلے کلب کا اعلان ابھی باقی ہے.
