لودھراں کے قریب آدم واہن کے مقام پر تیزگام ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ چند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کام تیز کر دیا گیا ہے جبکہ ریلیف ٹرینیں بھی روانہ کی گئی ہیں۔
