ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

ایران کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کایا کالس

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور خطے کو ایک اور جنگ کی ضرورت نہیں۔

برسلز میں یورپین فارن افیئرز کونسل کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطہ پہلے ہی کئی چیلنجز سے دوچار ہے، اس لیے مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

کایا کالس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ابتدا ہی سے اس بحران کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاملہ صرف جوہری پروگرام تک محدود نہیں بلکہ اس میں بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایران سے متعلق دیگر خدشات بھی شامل ہیں۔

ان کے مطابق موجودہ حالات میں ایران پہلے کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں دکھائی دیتا ہے، تاہم اس موقع کو جنگ کے بجائے سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے