سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد الاقصی اور القدس کے دیگر مقدس مقامات پر اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی آبادکاروں اور فورسز کی جانب سے مقدس مقامات کی بار بار خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔
بیان میں فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی آباد کاری اور تشدد پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
