جرمن فٹبال کے لیجنڈ میروسلاو کلوزے نے اپنے عالمی ریکارڈ کے ٹوٹنے پر مثبت ردِعمل دیتے ہوئے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میسی نے جس انداز میں ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھائی ہے وہ غیر معمولی ہے اور وہ ہار ماننے والے کھلاڑی نہیں ہیں۔ کلوزے نے میسی کو ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اب تک کا بہترین فٹبالر قرار دیا۔
واضح رہے کہ لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوران کلوزے کا ورلڈ کپ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا، جو تقریباً 12 سال تک ان کے پاس رہا۔ کلوزے نے یہ ریکارڈ 2002ء سے 2014ء کے درمیان مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں مجموعی طور پر 16 گول کر کے قائم کیا تھا۔
