جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں مسلم اور مسیحی برادریوں کے درمیان قابلِ ذکر یکجہتی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
جنگ سے متاثرہ ایک علاقے میں واقع چرچ نے بے گھر ہونے والے متعدد مسلمان خاندانوں کو پناہ فراہم کی، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد باہمی احترام اور تعاون کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مشکل حالات نے لوگوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب کر دیا ہے۔
لبنان میں مقیم بعض پاکستانیوں نے بھی پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی معاملات میں مثبت کوششوں کے باعث پاکستان کے بارے میں اچھا تاثر پیدا ہوا ہے، جس سے وہاں موجود پاکستانی برادری کو بھی عزت و احترام مل رہا ہے۔
