ذات صلة

جمع

اسلام آباد میں آج میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل

اسلام آباد میں آج میٹرو بس سروس کے متعدد روٹس پر آپریشن معطل رہے گا، جبکہ راولپنڈی کے بعض حصوں میں سروس معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک بس سروس دستیاب رہے گی۔ تاہم آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ تک کا روٹ آج بند رہے گا۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل متبادل راستوں اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کو مدِنظر رکھیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔