امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے مطابق آبنائے ہرمز سے سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے میں تقریباً 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ حکام نے ایک خفیہ بریفنگ میں قانون سازوں کو صورتحال سے آگاہ کیا، تاہم کئی اہم سوالات کے واضح جواب نہیں دیے جا سکے۔
اجلاس کے بعد اراکین نے حکمتِ عملی اور اخراجات سے متعلق مزید وضاحت کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ اس اہم سمندری گزرگاہ کی صورتحال عالمی تجارت کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
آبنائے ہرمز کی صفائی میں نصف سال لگنے کا امکان
