ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

آٹے کی پابندی پر فیصل کریم کنڈی کا وفاق اور پنجاب سے رابطے کا اعلان

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی کے معاملے کو وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے سامنے اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے کبھی دوسرے صوبوں کو بجلی تیل یا گیس کی فراہمی نہیں روکی، اس لیے مشکل وقت میں تعاون ہونا چاہیے، رکاوٹیں نہیں۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاق پر تنقید کی اور کہا کہ صوبے کے ساتھ نا انصافی بند کی جائے کیونکہ نہ حقوق مل رہے ہیں اور نہ ہی آٹے کی مناسب فراہمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبوں کے درمیان اختلافات کے بجائے سہولتیں پیدا کی جائیں۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں گل پلازا کے افسوسناک واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔