پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور مشہور کانٹینٹ کریئیٹر تیمور اکبر نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں حنا بٹر یلو شلوار قمیض اور تیمور سفید شرٹ میں نظر آئے۔
ویڈیو کے آخر میں شادی کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے، جو 16 جنوری 2026 ہے۔ منگنی کی خوشخبری کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔
حنا آفریدی ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کر کے اداکاری میں بھی کامیاب ہیں، جبکہ تیمور اکبر سوشل میڈیا پر منفرد مواد کے ذریعے اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

