ذات صلة

جمع

سعودی وزیر حج کا منیٰ کا دورہ، حج انتظامات کا جائزہ

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان...

جویریہ سعود کا پوڈکاسٹرز پر سخت ردعمل، پرانی باتیں اچھالنے پر تنقید

اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے پوڈکاسٹرز کی جانب...

ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کی “ان شاء اللہ” کہنے کی ویڈیو وائرل

معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کی ایک ویڈیو...

لاہور قلندرز نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کر دی

لاہور قلندرز نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے...

ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ میچ خطرناک پچ کے باعث منسوخ

ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا ایک میچ پچ کی خراب اور خطرناک صورتحال کے باعث روک کر ختم کر دیا گیا۔

ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے درمیان جاری میچ کے دوران تیسرے روز کھیل اس وقت روک دیا گیا جب پچ کا باؤنس غیر متوقع اور خطرناک ہو گیا، جس سے کھلاڑیوں کی حفاظت پر خدشات پیدا ہو گئے۔

اسی دوران ایک کھلاڑی کو گیند لگنے کے بعد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔ کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ آئندہ میچ سے قبل پچ کی مکمل بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔