ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

آسٹریلیا سیریز: قومی ٹیم میں نئے وکٹ کیپرز کو موقع ملنے کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم انتظامیہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے پر غور کر رہی ہے، جبکہ محمد رضوان کی جگہ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوچ مائیک ہیسن ون ڈے ٹیم میں تبدیلیوں کے خواہش مند ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

کیمپ میں مرزا سعد بیگ اور عثمان خان بطور وکٹ کیپر موجود ہیں، جبکہ غازی غوری کی شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، جبکہ قومی ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں تربیتی کیمپ شروع کرے گی۔