ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ایران میں قیادت کی تبدیلی کا مبینہ منصوبہ ناکام؟

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو نئی قیادت کے طور پر سامنے لانے کی کوشش کی تھی، تاہم منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی قیادت میں ممکنہ تبدیلی کے بعد احمدی نژاد کا نام زیرِ غور آیا، جبکہ تہران میں ان کے گھر پر حملے کا مقصد انہیں مبینہ نظر بندی سے نکالنا بتایا گیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ابتدا میں احمدی نژاد اس منصوبے سے آگاہ تھے لیکن بعد میں انہوں نے امریکا اور اسرائیل سے تعاون سے انکار کر دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران میں وہی حکمتِ عملی اپنانے کی کوشش کی گئی جو ماضی میں وینزویلا میں نکولس مادورو کے خلاف استعمال کی گئی تھی، مگر یہ منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔