پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے حالیہ انٹرویو میں متنازع پوڈکاسٹرز اور ان کی کمائی پر سوالات اٹھا دیے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کئی لوگ پوڈکاسٹس کے ذریعے ایسی باتیں سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں جو دوسروں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ ان کے مطابق بعض وائرل ہونے والی گفتگو دراصل آف دی ریکارڈ ہوتی ہے، جسے بعد میں غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔
بہروز سبزواری نے اس طرح حاصل ہونے والی آمدن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حلال نہیں ہو سکتی، اور سوال اٹھایا کہ کیا لوگوں کو حلال و حرام کا فرق بھی یاد ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ محض مہنگی اشیاء یا لگژری زندگی اس بات کی ضمانت نہیں کہ کمائی جائز ذرائع سے حاصل کی گئی ہو۔
