ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

امریکا: لوزیانا میں افسوسناک فائرنگ، 8 بچے جاں بحق

لوزیانا میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 8 کمسن بچے جان سے گئے جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے گھریلو تنازع کے بعد پہلے اپنی اہلیہ پر فائرنگ کی اور پھر دوسرے مقام پر جا کر بچوں کو نشانہ بنایا۔ بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان تھیں۔
حکام کے مطابق ایک بچہ چھت سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوا اور اسی نے پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں ملزم فرار کے دوران پولیس تعاقب میں مارا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خودکشی کی۔
ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو گھریلو تنازع کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ زخمی خواتین میں ملزم کی اہلیہ بھی شامل ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔