ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

ملائیشیا میں قرآن و سائنس سے متعلق عالمی کونسل کا افتتاح

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے “گلوبل کونسل فار سائنٹیفک مریکلز ان دی ہولی قرآن و سنت” کا افتتاح کر دیا۔

ڈاکٹر العیسیٰ اپنے سرکاری دورے کے دوران مختلف علمی اور فکری تقریبات میں شریک ہوئے، جن میں “سائنس اینڈ فیتھ” پروگرام اور ایک علمی مقابلے کی اختتامی تقریب بھی شامل تھی۔

ان تقریبات میں مختلف ممالک کے علماء، سرکاری نمائندگان اور جامعات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملائیشیا نے ان اقدامات کی میزبانی رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے کی۔

نئی قائم کی گئی کونسل کا مقصد قرآن و سنت میں بیان کردہ سائنسی پہلوؤں پر تحقیق کو فروغ دینا اور مذہب و جدید سائنس کے درمیان علمی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔