سعودی عرب کے قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات نے راس حاطبہ ریزرو میں شارک کے ساتھ محفوظ غوطہ خوری کے لیے پہلا لائسنس جاری کیا ہے۔ اس ایڈونچر کے دوران پنجروں کے ذریعے شارک کا مشاہدہ کیا جائے گا، تاکہ سیاح محفوظ رہتے ہوئے سمندری زندگی کا تجربہ حاصل کر سکیں۔
سعودی میری ٹائم سپورٹس اینڈ ڈائیونگ فیڈریشن کے تعاون سے جاری یہ پروگرام سمندری سیاحت کو فروغ دینے اور فطرت کے قریبی تجربے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ تمام سرگرمیاں ماہرین کی نگرانی میں عالمی معیار کے مطابق منعقد ہوں گی۔

