یوٹیوب کے معروف کریئیٹر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے تازہ ولاگ میں بتایا کہ اس وقت انہیں اپنے ہی یوٹیوب چینل تک مکمل رسائی نہیں ہے۔ وہ صرف ایڈیٹر کے طور پر شامل ہیں اور نہ تو چینل کی آمدنی دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی ویڈیوز اپلوڈ یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
ڈکی بھائی نے کہا کہ ایڈسینس بلاک ہونے کی وجہ سے انہوں نے جیل کے بعد کوئی کمائی نہیں کی، اور موجودہ حالات میں ان کے ساتھ شدید ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسٹورنٹ سے متعلق معاملات ان کے دوست سنبھال رہے ہیں، جبکہ وہ فی الحال خاموش ہیں۔

