خیبرپختونخوا محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ونٹر زون میں کالجز اور یونیورسٹیز 19 سے 25 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تدریسی سرگرمیاں آن لائن طریقے سے جاری رکھی جا سکیں گی۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ کے لیے ریلیف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں سہولیات کی کمی محسوس نہ ہو۔
اسی دوران مالاکنڈ میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ سوات کے متاثرہ علاقوں میں اسکول 25 اگست تک بند رہیں گے۔

