ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے ٹکٹس آج سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ اس بار پی ایس ایل میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں ہوں گے، جہاں فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹکٹ کی قیمتیں لاہور اور کراچی میں 250 روپے سے، فیصل آباد میں 300 روپے اور ملتان و راولپنڈی میں 400 روپے سے شروع ہوں گی۔ ہر شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ دستیاب ہوں گے، جبکہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے میچ میں فیملی انکلوژر کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلری اور کارپوریٹ باکس ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔ فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر حاصل کیے جا سکیں گے۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو سٹیڈیم تک لانا ہے۔
