جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار اور بعد میں ضمانت پر رہائی پانے والے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے کہا ہے کہ 100 دن کی قید کے بعد وہ ولاگ بنانا بھول گئے تھے۔ رہائی کے بعد انہوں نے اپنا پہلا فیملی ولاگ جاری کیا، جس میں انہوں نے کئی ری ٹیک اور وزن میں کمی کے تجربات بھی شامل کیے۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ جیل کے دوران ان کا وزن 99 کلوگرام سے کم ہو کر 81 کلوگرام ہو گیا، اور اب وہ جلد ایک کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بننے کے قریب ہیں۔
ڈکی بھائی کا اعتراف: جیل کے بعد ولاگ بنانا بھول گیا تھا

