بھارت کے سابق کرکٹ کپتان سنیل گواسکر نے کولکتہ میں لیونل میسی کے گوٹ انڈیا ٹور کے دوران ہونے والے ہنگامے کی ذمہ داری ایونٹ منتظمین کے بجائے خود میسی پر ڈال دی۔
سالٹ لیک اسٹیڈیم میں شائقین صرف پانچ منٹ کے لیے میسی کو دیکھ سکے، جس سے مداح مشتعل ہوئے اور توڑ پھوڑ ہوئی۔ گواسکر نے اپنے کالم میں لکھا کہ اگر میسی مقررہ وقت سے پہلے روانہ ہوئے تو اصل ذمہ داری انہی اور ان کے قریبی ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے۔
ان کے مطابق دیگر شہروں میں میسی کے دورے میں کوئی مسئلہ نہیں آیا، جو ثابت کرتا ہے کہ کولکتہ کے ہنگامے کی وجہ منتظمین نہیں بلکہ وعدے پورے نہ کرنے کی صورت تھی۔
کولکتہ میں ہنگامے کا الزام میسی پر، سنیل گواسکر کا موقف

