ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی

ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق زہرا غنبری ملائیشیا کے راستے ایران واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ اس ٹیم کی پانچویں رکن ہیں جنہوں نے پناہ کی درخواست واپس لی ہے۔

اس سے قبل تین کھلاڑیوں اور ایک اسٹاف ممبر نے بھی اپنی درخواستیں واپس لے کر ایران واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو پناہ کی پیشکش کی گئی تھی تاکہ ایران واپسی پر کسی ممکنہ مشکل سے بچا جا سکے۔

یہ خدشات اس وقت بڑھے تھے جب ٹیم کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں ایران کا قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کیا تھا، تاہم دوسرے میچ میں کھلاڑیوں نے قومی ترانہ پڑھ کر اپنے ملک کو سلام پیش کیا، جس کے بعد یہ خدشات پیدا ہوئے کہ شاید وہ دباؤ کے تحت ایسا کر رہی تھیں۔