ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

بانس کے کاغذ سے فن تخلیق کرنے والی سعودی آرٹسٹ کا منفرد سفر

سعودی فنکارہ جمانہ تلیتی نے بانس سے بنے کاغذ کو تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنا کر ایک نایاب فن کو زندہ کیا ہے۔ سابقہ تعلیمی شعبے سے وابستہ جمانہ نے کورونا وبا کے دوران قدرتی مواد کے ساتھ کام کا آغاز کیا اور بانس کے کاغذ سے مضبوط اور کارآمد اشیا جیسے ٹوکریاں، ڈبے، چھوٹا فرنیچر اور مجسمے تخلیق کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فن نہ صرف فنکارانہ مہارت کا تقاضا کرتا ہے بلکہ یہ روزمرہ استعمال میں بھی کام آتا ہے، ساتھ ہی ماحولیاتی طور پر بھی محفوظ ہے۔ بانس کے کاغذ سے بنے اشیا ری سائیکل بھی کی جا سکتی ہیں اور پانی سے دھونے کے باوجود خراب نہیں ہوتیں۔

جمانہ نے اس فن پر مکمل عبور حاصل کرنے کے لیے سخت آن لائن کورسز کیے اور وہ سعودی عرب کی پہلی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے اس مخصوص فن میں مہارت حاصل کی۔ حال ہی میں جدہ میں ان کی نمائش کو خوب پذیرائی ملی۔ ان کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں ورکشاپس کے ذریعے یہ فن دوسروں تک منتقل کریں۔

وہ کہتی ہیں کہ سعودی عرب میں ثقافتی ترقی اور ہنر کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کی بدولت اس نایاب فن کا مستقبل روشن ہے۔