ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ریاض میں مقیم فلپائنی نرس عالمی ایوارڈ کے ٹاپ 10 میں شامل

ریاض میں مقیم فلپائنی نرس ڈینا سیوِلا نے عالمی نرسنگ ایوارڈ کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جگہ بنا لی ہے، جس کا انعام ڈھائی لاکھ ڈالر رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس عالمی مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد امیدوار شامل تھے، تاہم ڈینا سیوِلا اپنی بہترین کارکردگی، مریضوں کی نگہداشت اور جدید طبی خدمات کے باعث نمایاں ہوئیں۔

وہ ریاض کے ایک بڑے اسپتال میں گردوں کے مریضوں کے شعبے کی سربراہ نرس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کی کوششوں سے مریضوں میں پیچیدگیوں اور دوبارہ اسپتال آنے کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔

ڈینا سیوِلا کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد گردوں کے مریضوں کے لیے بہتر سہولیات اور ہوم علاج کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے تاکہ ہر مریض کو بہتر اور باعزت زندگی میسر آ سکے۔