ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیرِاعظم کے دورے کی تردید کردی

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورۂ امارات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کے مطابق غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے تعلقات واضح اور باضابطہ معاہدے کے تحت ہیں، اس لیے کسی خفیہ یا غیر اعلانیہ دورے کی بات درست نہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگ کے دوران امارات کا دورہ کیا اور صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات بھی کی، تاہم امارات نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔