ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

کراچی میں ٹریفک حادثہ، دو بہنیں جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بہنیں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ ان کا بھائی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں بہن بھائی ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے۔

حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم بعد میں اسے گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کی خراب حالت کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی۔