Pakistan Super League کے سیزن 11 میں ڈیجیٹل ٹکٹ کا آپشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ سہولت کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے وی آئی پی اور پریمیم انکلوژرز کے لیے دستیاب ہوگی، جہاں ٹکٹ ہولڈر آن لائن ٹکٹ دکھا کر گراؤنڈ میں داخل ہو سکیں گے۔
Pakistan Cricket Board نے اس بار ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 300 روپے سے لے کر 3000 روپے تک رکھی جائیں گی۔
