ذات صلة

جمع

سندھ میں ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافہ، 329 بچے متاثر

سندھ میں رواں سال کے دوران ایچ آئی وی...

رمشا خان کی نجی تصاویر پر ردِعمل، خفیہ نکاح کی خبروں پر وضاحت

اداکارہ رمشا خان اور خوشال خان کے مبینہ نکاح...

لائیو شو میں فضا علی کے شوہر کا انوکھا لمحہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ اور میزبان فضا علی کے لائیو مارننگ شو...

مختلف پوزیشن پر مختلف انداز سے کھیلنا ہوتا ہے: بابر اعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے...

ایران کا منصفانہ معاہدے پر آمادگی کا اظہار

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے، جو خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کو یقینی بنا سکے۔

انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ اگر امریکا بین الاقوامی قانون کے دائرے میں واپس آ جائے تو معاہدے تک پہنچنا زیادہ دور نہیں۔

روسی صدر نے بھی مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مفاہمتی کوششیں جاری رکھنے کی پیشکش کی۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکا اپنی سخت پالیسیوں میں نرمی لائے اور ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو معاہدے کے امکانات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔