سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو تاریخی شکست دی، جس کی مثال نہیں ملتی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور آج خود بھارتی عوام بھی مودی پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اختلافات بھلا کر قوم کو متحد ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے، مگر ہماری افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور ہمیں دنیا کو امن و اتحاد کا پیغام دینا ہے۔

