ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں نئی تقرریاں کر دیں

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی شخصیات کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ برٹن سیمپسن کو محکمۂ صحت، لِنزی فارن ورتھ کو وزارتِ انصاف، جبکہ جین کرکہم کو ماحولیات کے شعبے میں معاون مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح مائیکل پین کو وزارتِ داخلہ، ٹم روکا کو محکمۂ محنت اور شان ووڈکاک کو کابینہ معاون کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

کیئر اسٹارمر نے حالیہ سیاسی دباؤ اور انتخابی نتائج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور عوام کو امید دینے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔