لاہور کے قریب نصیر آباد میں معروف کمپنی کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے رحیم یار خان میں کارروائی کی، جہاں ملزم نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے ضمانت پر رہا ہو کر فرار ہو گیا تھا جبکہ اس کیس میں شامل دو اجرتی قاتلوں کو پہلے ہی عمر قید کی سزا دی جا چکی ہے۔
