ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی دینے کا حکم

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی دینے کا حکم جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
کردوں اور جگر کے مریضوں کے لیے وارننگ یہ 8 سپلیمنٹس خطرناک ہو سکتے ہیں
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچوں قاسم اور سلمان سے ٹیلیفونک رابطے کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے جیل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ماہر امراض چشم ڈاکٹرز تک رسائی کی استدعا کی تھی۔
صحت / HEALTH February 12, 2026
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اسٹیٹ کسٹڈی میں ہیں اور انہیں سمیت تمام قیدیوں کو یکساں طبی سہولیات ملنی چاہئیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی ایک قیدی کو دیگر کے مقابلے میں نمایاں سہولیات دینے کی ہدایت نہیں کی جا رہی بلکہ سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔
عدالت کے مطابق فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس بھی ایک جیسی ہیں۔