ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

افغانستان میں دہشتگردوں کی اسلحے تک رسائی علاقائی امن کے لیے خطرہ، پاکستان کا انتباہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپس کی غیر قانونی اسلحے تک رسائی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ گروہ افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں اور انہیں ایک بڑے تخریبی عنصر کی مالی و عملی حمایت حاصل ہے۔

عاصم افتخار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان دہشتگرد گروہوں کی اسلحے تک رسائی روکے اور افغان عبوری حکام کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا پابند بنائے۔