ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

اقتصادی سروے میں ملی جلی تصویر، کئی اہم اہداف پورے نہ ہو سکے

رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، جس میں معیشت کی مجموعی کارکردگی کی تفصیلات شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق ملکی معیشت نے ترقی تو کی، تاہم کئی اہم شعبے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اقتصادی سروے کے مطابق جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی جو 4.2 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔ زرعی اور صنعتی شعبوں کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہ رہی، جبکہ بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی سے متعلق شعبوں میں نمایاں منفی نمو ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب خدمات، تعلیم، صحت اور انفارمیشن کمیونیکیشن کے شعبوں نے مقررہ اہداف سے بہتر نتائج دیے۔ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا اور پہلے 10 ماہ کے دوران یہ 34 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔