پاکستانی ڈائریکٹر و اداکارہ انجلین ملک نے کینسر کے خلاف اپنی لڑائی کا ذاتی تجربہ مداحوں سے شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر بغیر بالوں کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ خوبصورتی صرف ظاہری نہیں، بلکہ مسکراہٹ اور حوصلے میں بھی جھلکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر طاقت، بقا اور خود کو قبول کرنے کی علامت ہیں، اور یہ پیغام دیا کہ کینسر کے سفر میں کوئی اکیلا نہیں۔ انجلین ملک نے واضح کیا کہ وہ اس جدوجہد کو دوسروں کے لیے امید اور آگاہی کا ذریعہ بنانا چاہتی ہیں۔
انجلین ملک کا کینسر سے جدوجہد کا حوصلہ مند پیغام: “خوبصورتی مسکراہٹ اور ہمت میں ہے”
