اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 تک وفاقی حکومت کے قرض اور واجبات 77 ہزار 888 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقامی قرض 15.5 فیصد اضافے کے بعد 54 ہزار 471 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 7.6 فیصد بڑھ کر 23 ہزار 417 ارب روپے تک جا پہنچا۔

